کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر ملکی کپمنی امیزون کے ملازمین کو لوٹ لیا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر ملکی کپمنی امیزون کے ملازمین کو لوٹ لیا
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے غیر ملکی کمپنی امیزون پر کام کرنیوالے نوجوانوں کو لوٹ لیا۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کراچی میں آن لائن کمپنی کا کام کرنیوالے شہری کو درپیش معاملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا۔
انہوں نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ اقدامات پر مشتمل رپورٹ جلد سے جلد ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مزید ضروری کارروائی ارسال کی جائے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے واقعہ کا نوٹس متاثرہ شہری حمزہ کے ویڈیو بیان کے سامنے آنے کے بعد لیا گیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ جمعے کی رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب 10 افراد میرے دفتر آئے اور خود کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار ظاہر کیا اور دفتر میں گھستے ہی انھوں نے کیمروں پر اسپرے کیا جس کے بعد انھوں نے مجھے اور میرے ملازمین کو بلاجواز حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لائی گئی پولیس موبائل اور کرولا کار میں ڈال کر منہ نیچے کر کے بیٹھا دیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
حمزہ کا کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ جس مقام پر وہ ہمیں لیکر گئے تھے وہ صدر یا گارڈن کا علاقہ تھا اور ایک کمرے میں بند کر کے ہمیں بہت مارا جبکہ صبح سات بجے مجھے اے ٹی ایم لے گئے وہاں سے 3 لاکھ روپے نقد جبکہ میرے بیگ میں کلائنٹ کی نقدی موجود تھی اور اس سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے اور دفتر سے لاکھوں روپے مالیت کے نصف درجن سے زائد لیپ ٹاپ بھی لے گئے۔
حمزہ کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نام پر حراست میں لینے والوں کی جانب سے مسلسل مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا کام کرتے ہو جبکہ انھوں نے کچھ رقم ایک این جی او کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر کرائی تھی۔
متاثرہ شہری حمزہ کے بیان کے مطابق ان افراد نے ہمیں کورنگی لیجا کر یہ دھمکی دے کر چھوڑا کہ کسی کو کچھ مت بتانا اور نہ ہی پیسوں کے متعلق بتانا ورنہ تمھارے خلاف قانونی کارروائی کرینگے ، متاثرہ شہری کا آن لائن دفتر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے میں بتایا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبرسامنے آئی تھی کہ خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کرکے مسلح ملزمان امیزون پر کام کرنے والی آن لائن کمپنی کے دفتر میں گھسے اور نوجوانوں سے دس لاکھ روپے رقم لے کر چھوڑا جبکہ چار لاکھ روپے خدمت عوام این جی او میں ٹرانسفر کروائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C