کراچی: سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشت گرد ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشت گرد ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔
مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشتگرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشت گرد سے پستول برآمد کرلی۔ دہشت گرد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اعظم عرف گنجا کورنگی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کا قریبی ساتھی بھی تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم اعظم 2012 اور 2013 میں یونٹ و سیکٹر کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، اعظم گنجا نے تصویر محل میں پولیس چوکی پر یونٹ انچارج کے حکم پر ایک شخص کو قتل کیا اور 2013 میں سیکٹر انچارج کی ہدایت پر کے ڈی اے افسر جبارمنگی کو قتل کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C