کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں واقع اے او کلینک کے سامنے نواب صدیق علی خان روڈ پر بنے بس اسٹاپ پر بیٹھے ایک شخص پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1723736853260517736?t=SzZskzUUdYGS6-Hjn-2XWQ&s=19
فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شخص کچھ دیر موت اور زندگی کی کشمکش میں دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسپیشل برانچ کا اہلکار تھا، جو نجی کلنک کے باہر بیٹھا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار رُکے تو یہ کھڑا ہوگیا، مقتول کو تین گولیاں لگیں لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرکے شواہد اکٹھا کرلیے گئے۔
ایس ایچ او ناظم آباد شفیق آفریدی کے مطابق محمد عمر کا تعلق اسپیشل برانچ سے تھا انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ بس اسٹاپ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر 3 ملزمان ان کے پاس آکر رکے تو بس اسٹاپ میں بیٹھے ہوئے دونوں افراد کھڑے ہوگئے اسی دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو سینے، پیٹ اور ہاتھ پر تین گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بورپستول کا ایک خول ملا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی نوعیت کے بارے میں فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،پولیس نے ڈکیتی اورٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے، جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹج حاصل کی جائے اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے بعد مقتول اہلکار کی میت عباسی شہید ہسپتال سے سی ایم ایچ ملیر روانہ کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26321 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15568 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11854 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9164 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5240 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C