کراچی: فائرنگ کے 3 واقعات میں 7 افراد ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
کراچی: فائرنگ کے 3 واقعات میں 7 افراد ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں فائرنگ کے تین واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ٹک ٹاکر لڑکی مسکان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسے روکا اور چاروں افراد کو باہر نکال کر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی موقع پر ہلاک جبکہ تین لڑکے ہسپتال میں دم توڑ گئے، ہلاک لڑکی کی مسکان کے نام سے شناخت ہوئی ہے جس کی فائرنگ واقعہ سے پہلے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم افراد نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے خاتون عینی اور عدنان کو قتل کردیا۔ مقتول عدنان ہجرت کالونی کا رہائشی اور نجی ریسٹورنٹ کا ملازم تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جارہا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ عدنان کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔
کچھ دیر قبل ایف آر پشاور سے تعلق رکھنے والے قبائل تحفظ موومنٹ کراچی کے صدر محمد ادریس آفریدی کے بھائی صدام آفریدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C