کرک میں تھانہ خرم پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کرک میں تھانہ خرم پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ
کرک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے تھانہ خرم پر نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکیوں میں راکٹوں سے حملہ کیا تاہم جوابی کاروائی میں کرک پولیس نے حملے کو ناکام بنا دیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1722209863529566561?t=Y9xDm5Wd3fAx8MYlcqRSmw&s=19
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کرک نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ راکٹ حملے کی وجہ سے کرک تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ہائی الرٹ ہے، مزید نفری کو بلا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
ڈی پی او کرک سجاد خان نے بتایا کہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ خرم پر دہشت گردوں نے راکٹ پھینکے اور فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں کی مزید نفری بھی فوری روانہ کر دی گئی اور ڈی ایس پی ناظر حسین سمیت دیگر نفری کو ساتھ لے کر تھانہ خرم پہنچے، بروقت پہنچنے اور کاروائی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی نوید اقبال معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ علاقہ مکینوں نے بروقت اور بھرپور تعاون کیا، دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کل رات سے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، کرک کے پورے علاقہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈی پی او سجاد خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے حملے سے پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور پولیس اسٹیشن بلڈنگ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے پولیس کا مورال بلند ہے، کرک پولیس کسی بھی حالات کے لیے مکمل الرٹ ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز 6 نومبر کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 کمانڈوز زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں 5 نومبر کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل کلاچی تھانے کی حدود میں روڑی کے علاقے میں بھی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اور کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔
4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جبکہ پاکستان ائیر فورس کے 7 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
3 نومبر کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 31 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یکم نومبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9163 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C