28/December/2022

کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی

کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق جنگ رہے گی اور دہشت گردی کی اس لعنت کا خاتمی یقینی بنایا جائے گا۔

کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، کور کمانڈرز کانفرنس 2 دن تک جی ایچ کیو میں جاری رہی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C