یورپی ملک پولینڈ میں مہاجرین کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی
👁️ 152 بار دیکھا گیا
یورپی ملک پولینڈ میں مہاجرین کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی
وارساؤ (ڈیلی اردو) یورپی ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارساؤ میں ہزاروں افراد نے مہاجرین کو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر واپس بھیجنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق وارساؤ کے وسط سے مارچ کرنے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ‘سرحد پر تشدد بند کرو’ اور ‘کوئی بھی غیر قانونی نہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔
حالیہ مہینوں میں ہزاروں مہاجرین نے، جن میں سے بیشتر کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے، براستہ بیلاروس یورپی یونین کے ممالک پولینڈ، لیٹویا اور لیتھووانیا میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
نقل مکانی کرنے والے عینی شاہدین اور امدادی گروپوں نے پولینڈ پر الزام لگایا ہے وہ لوگوں کو سرحد کے ذریعے بیلاروس واپس بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وارساؤ میں چند مظاہرین نے ہاتھوں میں موجود تھرمل بلینکٹس بینرز کے ذریعے خبردار کیا کہ مہاجرین کو روکنا سردی کے باعث ان کے لیے موت کا خطرہ بن سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق پولینڈ کے شہروں میں بھی چھوٹی ریلیاں نکالی گئیں۔
پولینڈ، لیتھووانیا اور بیلاروس حکام کے مطابق یورپی یونین کی مشرقی سرحد پر گرمیوں میں شروع ہونے والی تارکین وطن کی آمد میں اضافے کے بعد 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو پولینڈ کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کو واپس بھیجنے کو قانونی بنانے کے لیے قانون میں تبدیلی کی اور حکام کو اجازت دی کہ وہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افراد کی پناہ کی درخواست کو نظر انداز کریں۔
قانون سازوں کی جانب سرحدی دیوار بنانے کے حکومتی منصوبے کی منظوری بھی دی گئی جس کی لاگت کا تخمینہ 35 کروڑ 30 لاکھ یورو (41 کروڑ ڈالرز) ہے۔
امدادی گروپوں نے پولینڈ کی جانب سے سرحد پر ہنگامی حالات کا اعلان کرنے پر شدید تنقید کی ہے جس کی وجہ سے وہ تارکین وطن کی مدد کرنے سے قاصر ہیں جبکہ صحافیوں سمیت غیر ملکیوں تک رسائی بھی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔
دریں اثنا برسلز نے الزام لگایا کہ بیلاروس نے جان بوجھ کر بارڈر کراسنگز کو بڑھایا ہے اور اس نے ایسا یورپی یونین کی طرف سے اپوزیشن تحریک کے خلاف منسک کی جارحیت پر پابندیوں کے جواب میں کیا ہے۔
یورپی یونین کی سرحدوں پر آنے والے تارکین وطن کو ایک طرف بیلاروس کے محافظین جبکہ دوسری جانب پولینڈ، لیتھووانیا یا لیٹویا کے افسران کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C