آرمی چیف قمر باجوہ کی کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
👁️ 88 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ کی کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی معاشی بہتری کے لیے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کاروباری برادری کو یہ یقین دہانی آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کرائی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے اراکین نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے تاجروں سے پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مراکز کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی ماحول کے ارتقا میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے اعلیٰ کاروباری شخصیات کے وفد نے کراچی کے کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی اور انہیں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، کراچی میں زمین کی لاگت میں اضافے، برآمدات اور پیداوار میں دشواریوں سمیت کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کو مختلف امور کے حل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئےمزید صنعتوں کے قیام اور برآمدات میں اضافے پر زور دیا تھا۔
آرمی چیف کا مؤقف تھا کہ تجارت اور صنعتوں کے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آسانی سے کام کرنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C