آسٹریلیا: اسرائیلی صدر کے دورے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، متعدد گرفتار
👁️ 263 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا: اسرائیلی صدر کے دورے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، متعدد گرفتار
سڈنی(ڈیلی اردو) پیر کے روز آسٹریلیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی آمد کے خلاف احتجاج کیا۔ ہرزوگ آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی شہروں کے دورے پر ہیں، جنہیں وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ 14 دسمبر کو سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودیوں کے تہوار ہنوکا کی ایک تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہرزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج میں شامل گروپ اور شہری انہیں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں شراکت داری کا الزام دیتے ہیں۔ فلسطین کے حق میں سرگرم گروپوں نے پیر کی شام ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مظاہرے کیے۔
سڈنی میں مظاہرین شہر کے مرکزی کاروباری علاقے کے ایک چوک میں جمع ہوئے، فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور تقاریر سنیں۔ مظاہرہ میں شامل 30 سالہ جیکسن ایلیٹ نے کہا:“بونڈائی قتلِ عام خوفناک تھا، لیکن ہماری آسٹریلوی قیادت نے فلسطینی عوام اور غزہ کے لوگوں کی جدوجہد کو تسلیم نہیں کیا۔”
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری، ہیلی کاپٹر اور گھڑ سوار اہلکار موجود تھے۔ مظاہرین کو آگے بڑھنے اور حفاظتی حصار توڑنے سے روکنے کے لیے پولیس نے مرچوں کے اسپرے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، اور جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
دوسری جانب یہودی برادری کے ہزاروں افراد، حکومتی عہدیداروں اور اپوزیشن سیاست دانوں نے احتجاجی مقام سے ایک کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہونے والی تقریب میں صدر ہرزوگ کا خیرمقدم کیا، جہاں بونڈائی حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغان طالبان نے پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ترجمان پاک فوج
01/November/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا، ایم آئی 6 مخالف گروہوں کی فہرست میں شامل
01/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ، سعودی فضائی آپریشن شدید متاثر
01/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خلیجِ فارس میں قطری ایل این جی بردار جہاز پر نامعلوم اشیا سے حملہ، عملہ محفوظ
01/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی، جوہری تنصیبات کو 10 منٹ میں نشانہ بنانے کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
امریکا پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، افغان طالبان حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں، مارکو روبیو
01/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26421 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15656 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11959 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9319 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5552 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C