ابوظہبی: حوثی باغی سزا سے بچ نہیں پائیں گے، متحدہ عرب امارات
👁️ 31 بار دیکھا گیا
ابوظہبی: حوثی باغی سزا سے بچ نہیں پائیں گے، متحدہ عرب امارات
ابوظہبی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/اے پی) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پر”دہشت گردانہ حملے” کے لیے امریکا نے حوثی باغیوں کو قصور وار ٹھہرایا جبکہ متحدہ عرب امارات نے کہا کہ وہ اس “گھناونی حرکت” کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اس حملے میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔
وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا، “حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ہم انہیں قصور وار ٹھہرانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی شرکاء کار کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی کے حوالے سے ہمارا عزم اورعہد غیر متزلزل ہے اور ہم ان کے ملک کو لاحق ہر طرح کے خطرات کے خلاف اپنے اماراتی پارٹنرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
متحدہ عرب امارات بھی سعودی عرب کی قیادت والے اس فوجی اتحاد میں شامل ہیں جو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف یمن حکومت کی مدد کر رہا ہے۔
پیر کے روز ابوظہبی میں آئل ٹینکر دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہیں۔ حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حوثی باغیوں کے ایک ترجمان یحیٰ ساری کا کہنا تھا کہ “متحدہ عرب امارات کے اندر تک” حملے کیے جائیں گے۔ حوثی باغی ماضی میں بھی متحدہ عرب امارات پر متعدد حملوں کی ذمہ داری لے چکے ہیں۔
پیر کے روز حوثی باغیوں کے حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ بلینکن نے “حملے کی مذمت کی، جس میں بے گناہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔” انہوں نے بھی متحدہ عرب امارات کی سلامتی کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم اپنے اماراتی پارٹنر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امارات کا عزم
متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے اور امارات ان حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا، ”متحدہ عرب امارات اپنی سرزمین پر شہری تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے…(یہ) سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔”
الاعتداءات التي قامت بها ميليشيا الحوثي الإرهابية على المملكة ودولة الإمارات العربية المتحدة الشقيقة هذا اليوم تشكل تهديدًا للأمن والاستقرار في المنطقة، و تؤكد أن هذه الميليشيا أصبحت مصدراً رئيساً لتهديد الأمن والاستقرار الإقليمي والدولي.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) January 17, 2022
بیان میں مزید کہا گیا ہے، “متحدہ عرب امارات ان دہشت گردانہ حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔”
عالمی برادری کی جانب سے مذمت
حوثی باغیوں کی جانب سے ابوظہبی پر کیے گئے حملے کی متعدد ملکوں نے مذمت کی ہے۔
I condemn in the strongest terms the Houthi-claimed terrorist attacks on the United Arab Emirates.
— Liz Truss (@trussliz) January 17, 2022
برطانیہ نے ابوظہبی پر ڈرون حملے کی سخت مذمت کی۔ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس نے ایک ٹوئٹ میں کہا،”میں متحدہ عرب امارات پر دہشت گردانہ حملے، جس کی ذمہ داری حوثیوں نے لی ہے، کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔”
فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا،” ان حملوں سے متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ فرانس ان حملوں سے متاثر متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتا ہے۔”
انہوں نے حوثی باغیوں سے یمن اور خطے میں اپنی سرگرمیاں فوراً بند کردینے اور موجودہ بحران کا سیاسی حل کے لیے مثبت بات چیت شروع کرنے کی بھی اپیل کی۔
پاکستان، سعودی عرب، بحرین، قطر اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) سمیت دیگر نے ابوظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کی۔
سمو #وزير_الخارجية @FaisalbinFarhan :الاعتداءات التي قامت بها ميليشيا الحوثي الإرهابية على المملكة والإمارات هذا اليوم تشكل تهديدًا للأمن والاستقرار في المنطقة pic.twitter.com/wIjSMpj9D7
— وزارة الخارجية ???????? (@KSAMOFA) January 17, 2022
حوثیوں کا حملے جاری رکھنے کا اعلان
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے کہا کہ گروپ نے دبئی اور ابوظہبی کے ہوائی اڈوں، مصفاہ میں ایک آئل ریفائنری اور متحدہ عرب امارات میں کئی ‘حساس اور اہم’ مقامات پر پانچ بیلسٹک میزائل اور ‘بڑی تعداد میں ‘ڈرون داغے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ گروپ آئندہ متحدہ عرب امارات میں ‘زیادہ اہم’ تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کے زیرقیادت فوجی اتحاد کا حصہ ہے، جو حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ حوثی باغی وقتاً فوقتاً ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے سرحد پار سے سعودی عرب کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے 2019 میں یمن میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑے پیمانے پر کم کر دیا تھا لیکن حال ہی میں وہ یمن کے توانائی پیدا کرنے والے شبوا اور ماریب علاقوں میں حوثیوں کے خلاف لڑائی میں شامل ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات کو حالیہ ہفتوں کے دوران یمن میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپ متعدد علاقوں سے پسپا ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C