اسلام آباد خودکش حملہ: پاکستان نے بھارت اور افغانستان کو ملوث قرار دیا
👁️ 286 بار دیکھا گیا
اسلام آباد خودکش حملہ: پاکستان نے بھارت اور افغانستان کو ملوث قرار دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث حملہ آور کی شناخت کر لی ہے اور متعدد وفاقی وزرا نے اس دھماکے کے لیے بھارت اور افغانستان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی نماز کے دوران واقع امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور 169 زخمی ہوئے۔ پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کیا۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’طالبان حکومت کی سرپرستی میں افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں ہر دہشت گرد کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہوتا ہے۔‘‘
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت اور افغانستان کے کردار کی نشاندہی کی اور ایکس پر کہا، ’’یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان آتا جاتا رہا ہے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان ملی بھگت بے نقاب ہو رہی ہے۔‘‘
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے، اگرچہ وہ افغان شہری نہیں تھا، لیکن وہ افغانستان کا سفر کرتا رہا۔ دیگر وفاقی وزرا نے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھارت اور افغانستان کو دھماکے کے ذمہ دار قرار دیا۔
ادھر افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’افغانستان میں طالبان حکومت اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی ہلاک اور زخمی ہوئے۔‘
انھوں نے ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’افغانستان ایسے حملے مقدس عبادات اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں اور نمازیوں و بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C