اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجر ”لاریب حسن“ جاں بحق
👁️ 57 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجر ”لاریب حسن“ جاں بحق
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا حاضر سروس میجر جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کرکے نوجوان میجر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔محمد لاریب حسن پاک فوج کا ملازم ہے جس کی اٹک میں پوسٹنگ تھی اور وہ کراچی کا رہائشی ہے۔محمد لاریب حسن ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ لڑکی کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی صدر زون نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق لاریب حسن میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ ڈاکوؤں نے ان سے موبائل چھیننے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاریب موسیقی سے بھی گہرا لگا رکھتے تھے۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ علینہ نامی لڑکی ائیر بلیو میں بطور ایگزیکٹو کام کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہ علینہ نامی لڑکی اس وقت زیر تفتیش ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقع ڈکیتی کا نہیں تھا تفتیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے میجر لاریب کے بھائی فلائٹ لیفٹیننٹ محمد زوہب والد محمد اختر علی کے مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول محمد لاریب کے بھائی نے پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھائی لاریب جی ٹین میں علینہ نامی لڑکی کے ساتھ تھا جسے نامعلوم لوگوں نے ناحق قتل کر دیا۔
جبکہ پولیس نے علینہ انجم نامی لڑکی کا تحریری بیان بھی لے لیا ہے، اپنے بیان میں علینہ دختر انجم حسین سکنہ سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ لاریب اور میں فیملی فرینڈ ہیں اور کل واک کر رہے تھے، اچانک دو لوگ آئے اور ہمیں کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو، لاریب نے کہا دو منٹ میں دے دیتے ہیں، اسی دوران ملزمان نے فائر کھول دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C