افغانستان: جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان: جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان اہلکاروں کی گشت پر مامور گاڑی گزر رہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے اور تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم اسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری کی قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش خراسان کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اور طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہر دھماکے اور حملے کی ذمہ داری بھی اسی گروپ نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ملٹری اسپتال میں حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ سمیت 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C