افغانستان: جلال آباد میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 3 طالبان سمیت 5 افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
افغانستان: جلال آباد میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 3 طالبان سمیت 5 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) مشرقی افغانستان میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 3 طالبان سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جلال آباد کے صوبائی دارالحکومت کے ایک پٹرول پمپ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو افراد اور ایک بچے کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ جلال آباد میں ہی ایک اور بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور دو طالبان جنجگو زخمی ہوئے۔ طالبان کے خلاف ہونے والے ان تازہ حملوں کی ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق طالبان عہدیدار نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقتولین عام شہری تھے۔
تاہم عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد کے ضلع گھاؤچک میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔
یہ صوبہ ننگرہار میں طالبان کے اہداف پر تازہ حملہ ہے جو چار سالوں تک عالمی شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے افغانستان چیپٹر کا مرکزی ٹھکانہ رہا ہے۔
ایک اور واقعے میں جلال آباد میں دو طالبان جنگجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
داعش کی مقامی شاخ داعش خراسان نے جلال آباد میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 4 طالبان ہلاک ہوئے۔ داعش خراسان نے اگست کے آخر میں کابل ایئرپورٹ پر خوفناک حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C