افغانستان میں طالبان نے دو افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا
👁️ 159 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان نے دو افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا
کابل (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے 2 افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان طالبان نے اپنی حکومت کے خلاف تنقید کرنے والوں کو حراست میں لے کر اور مظاہروں کو زبردستی منتشر کرکے ملک میں اختلاف رائے کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو کچل دیا ہے۔
حکام کی اجازت کے بغیر نکالی جانے والی ریلیوں کی کوریج کے دوران کئی افغان صحافیوں کو بھی مارا پیٹا گیا۔
صحافیوں کے حقوق کے لیے تشکیل شدہ نئے گروپ ’افغان میڈیا ایسوسی ایشن‘ نے کہا کہ آریانا ٹی وی کے رپورٹر وارث حسرت اور اسلم حجاب کو طالبان نے پیر کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
Free Speech Hub Statement
31/1/2022
After lunch today, two Ariana News reporters, Aslam Hijab and Waris Hasrat, were arrested by Taliban at the entrance of Ariana TV compound. The reason for the arrest of these reporters is not yet clear. pic.twitter.com/M6TuegTq7a
— Free Speech Hub – خانه آزادی بیان (@FreeSpeechHub) January 31, 2022
آریانا کے ایک اہلکار نے طالبان کا نام لیے بغیر بتایا کہ ان صحافیوں کو چینل کے دفتر کے سامنے نقاب پوش بندوق برداروں نے اس وقت قبضے میں لیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکام نے ہمیں تفصیلی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں صحافیوں کو غیر مشروط طور پر فوری رہا کریں۔
Afghanistan: The arbitrary arrest of two Ariana News journalists by the Taliban is unjustifiable. Such escalating attacks on media freedom are a grave threat to the right to freedom of expression. The Taliban must unconditionally and immediately release them. https://t.co/Stcf549gh8
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) February 1, 2022
طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس لاپتا صحافیوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔
پندرہ روز قبل کابل میں 2 خواتین کارکن عورتوں کے حقوق کے لیے ایک مظاہرے میں حصہ لینے کے بعد لاپتا ہوگئی تھیں۔
طالبان نے ان لاپتا خواتین سے متعلق لاعلمی ظاہر کیا اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ طالبان نے یونیورسٹی کے ایک معروف لیکچرار اور حکومت کے ناقد کو حراست میں لے لیا تھا لیکن افغان اور بیرون ملک میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل آنے پر انہیں کچھ دن بعد رہا کردیا گیا تھا۔
افغانستان میں دوسری بار اقتدار سنبھالنے پر معتدل طرز حکومت کا وعدہ کیے جانے کے باوجود طالبان نے خاص طور پر خواتین کی آزادی سمیت دیگر پر آہستہ آہستہ پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔
مغربی ممالک کا اصرار ہے کہ اربوں ڈالر کے اثاثوں اور غیر ملکی امداد کو بحال کروانے کے لیے طالبان کو خواتین کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔
امداد کی بندش نے کئی دہائیوں کی جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں جان لیوا انسانی بحران کو جنم دے دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C