افغانستان: ہرات میں طالبان حملے میں 9 افغان فوجی ہلاک، 13 یرغمال
👁️ 36 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہرات میں طالبان حملے میں 9 افغان فوجی ہلاک، 13 یرغمال
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں حکام نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ طالبان باغیوں نے صوبہ ہرات کے مغربی علاقے میں ایک حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 9 جوانوں کو ہلاک اور 13 کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے متصل ہے۔
ہرات کے صوبائی گورنر سید واحد قتالی نے جمعرات کو دیر گئے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ طالبان نے ایران کی سرحد کے نزدیک کوشان اور گوریان اضلاع میں دو مختلف حملوں میں سیکیورٹی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
قتالی نے تصدیق کی کہ اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا،، طالبان نے چوکیوں کو بم سے اڑا دیا اور کم از کم 13 اہلکاروں کو پکڑ کر لے گئے۔
دوسری جانب طالبان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے حملے میں سرکاری افواج کے کم از کم 13 اہلکاروں کو ہلاک اور 22 کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم طالبان کے اس دعوے کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ مشرقی ننگرہار صوبے میں طالبان کے مبینہ حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے کم از کم پانچ جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری طرف طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن عمل میں تیزی لانے کیلئے اپریل کے آخر میں امریکہ کی تجویز کردہ ایک کانفرنس کے انعقاد کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں تیاریاں جاری ہیں۔
گزشتہ ماہ روس نے امن عمل کیلئے ماسکو میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا تھا۔ اس اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ ساتھ امریکہ، چین اور پاکستان کے سینئر سفارتکاروں نے شرکت کی تھی۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ہی ایک اجلاس کے دوبارہ انعقاد کے متعلق غور کر رہا ہے۔
روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زیخارووا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ماسکو اجلاس کی طرز پر ایک دوسرا اجلاس بلانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔
اِدھر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں، محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے رپورٹروں کو بتایا ہے کہ استنبول میں ہونے والی کانفرنس امن عمل کیلئے منعقد ہونے والی حالیہ بین الااقوامی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت پر مبنی ہو گی اور یہ افغانوں کی تسلیم کردہ کانفرنس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس کا مقصد افغان مذاکرات کاروں کی مدد کرنا ہے تا کہ وہ مذاکرات میں پیش رفت کر سکیں اور دوحا میں جاری امن بات چیت کو مکمل کر سکیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ طالبان لیڈروں اور افغان حکومت کے مذاکرات کاروں کے درمیان ستمبر دوہزار بیس میں دوحہ میں ہونے والی بات چیت، اسی سال امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تناظر میں کی گئی تھی۔
اس معاہدے کے تحت ، امریکہ اور نیٹو اتحاد کی زیر قیادت تمام افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اس معاہدے پر نظر ثانی کر رہے ہیں کہ کیا انہیں مقررہ تاریخ یعنی یکم مئی کو اپنے اتحادیوں کی افواج کے ساتھ اپنی تین ہزار فوجی وہاں سے نکال لینے چاہئیں؟
بائیڈن انتظامیہ کی یہ نظر ثانی ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب بین الافغان امن بات چیت تعطل کا شکار ہے، اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس تعطل کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے گزشتہ ماہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں تجویز دی گئی تھی کہ ترکی، اقوام متحدہ کی نگرانی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرے گا۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اس ملاقات کی میزبانی کرے گا کیونکہ دونوں فریق ترکی پر اعتماد کرتے ہیں۔
طالبان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بائیڈن انتظامیہ نے یکم مئی تک اپنی افواج کا انخلا نہ کیا تو وہ دوبارہ امریکی فوج پر حملے شروع کر دیں گے۔
روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا جمعہ کے روز کہنا تھا کہ روس سمجھتا ہے کہ امریکہ اور طالبان دونوں ہی اس معاہدے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4611 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C