امریکا نے ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا
👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکا نے ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ہتھیاروں کا یہ نیا سسٹم چین اور روس پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔
امریکی بحریہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ بدھ کے روز ورجینیا کے ویلوپس میں ناسا کے ایک تجرباتی اڈے پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے،”یہ بحریہ کے ڈیزائن کردہ عام ہائپرسونک میزائل کی تیاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ تجربہ حقیقی آپریٹنگ ماحول میں جدید ترین ہائپرسونک ٹیکنالوجی، صلاحیتوں اور پروٹوٹائپ سسٹم کا مظاہرہ ہے۔”
ہائپرسونک میزائل عام بیلسٹک میزائل کی طرح ہوتے ہیں مگر آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہوتے ہیں۔ بیلسٹک میزائل کے برعکس انہیں زیادہ لچک سے چلایا جا سکتا ہے اور یہ فضا میں نچلی سطح پر چل سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے دفاع کر پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
چین اور روس ہائپر سونک میزائل پہلے ہی تیار کرچکے ہیں۔ چین نے گزشتہ اگست میں جوہری صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
تخفیف اسلحہ کانفرنس میں امریکا کے مستقل نمائندے رابرٹ ووڈ نے بھی اس ہفتے کے اوائل میں ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا جن میں کہا گیا ہے کہ چین نے جوہری صلاحیت رکھنے والے ہائپر سونک میزائل کا اگست میں تجربہ کیا تھا۔
فنانشل ٹائمز نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ مذکورہ راکٹ خلا میں پرواز کے دوران پورے گلوب کا چکر لگا کر نیچے گرا، تاہم مقررہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
امریکی سفیر ووڈ کا کہنا تھا،”ہائپرسونک میزائلوں کے محاذ پر ہمیں چین کی سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔”
چین کا تاہم کہنا ہے کہ اس نے جوہری ہتھیار لے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نہیں بلکہ ایک عام خلائی جہاز کا تجربہ کیا تھا۔
جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، امریکا
ووڈ نے کہا کہ روس کے پاس بھی ہائپرسونک ٹیکنالوجی ہے اور گرچہ امریکا اس شعبے میں فوجی صلاحیت حاصل کرنے سے اب تک گریز کرتا رہا ہے مگر اب اس کے پاس اس کا جواب دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔
انہوں نے کہا،”اگر آپ ایسے ملک ہیں جو اس (ٹیکنالوجی) کا ہدف ہے، تو آپ چاہیں گے کہ اپنا دفاع کرنے کا طریقہ ڈھونڈیں۔ اس لیے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہائپر سونک ٹیکنالوجی کی جگہ کس طرح کے دوسرے ایپلی کیشنز اور دفاعی آلات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔”
چین نے سن 2019 میں ایک میڈیم رینج کے ہائپرسونک میزائل کی نمائش کی تھی۔ ڈی ایف 17 نامی یہ میزائل 2000 کلومیٹر تک وار کر سکتا ہے اور جوہری مواد بھی لے جا سکتا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں جس میزائل کا ذکر ہے وہ اس سے مختلف ہے اور اس کی رینج بھی زیادہ ہے۔ اسے مدار میں لانچ کیا جا سکتا ہے اور پھر یہ فضا میں واپس آ کر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
روس نے بھی حال ہی میں ‘زرکون‘ نامی ہائپر سونک میزائل آبدوز سے لانچ کیا تھا۔ سن 2019 سے اس کے پاس جوہری صلاحیت والے آون گارڈ میزائل بھی ہے، جو آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہے اور اونچائی اور راستہ بدل سکتا ہے۔
پنٹاگون کو امید ہے کہ وہ سن 2025 سے قبل اپنا پہلا ہائپر سونک ہتھیار تیار کرلے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہتھیار کی تیاری اس کی ”اولین ترجیحات‘‘ میں سے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C