امریکا کے پاس 3750 جوہری ہتھیار موجود ہیں
👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکا کے پاس 3750 جوہری ہتھیار موجود ہیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) امریکا نے چار برسوں میں پہلی مرتبہ اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بتائی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
منگل پانچ اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو امریکا کے پاس، فعال اور غیر فعال، دونوں قسم کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 3750 تھی، جبکہ سن 2018 میں یہ تعداد 3785 تھی۔
یہ تعداد اس لحاظ سے اہم ہے کہ 1967 کے بعد سے امریکا کے پاس جوہری ہتھیاروں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
امریکا کے پاس سن 2003 تک جوہری ہتھیاروں کی تعداد 10000 سے زائد ہوا کرتی تھی جبکہ 1967 میں جب سرد جنگ اپنے عروج پر تھی اس وقت امریکا کے پاس 31255 جوہری ہتھیار تھے۔
شفافیت، ‘ہتھیاروں کی تعداد میں کمی‘ کا سبب
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا،”ریاستوں کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کے حوالے سے شفافیت میں اضافہ ہتھیاروں کی تعداد اور تحدید اسلحہ میں کمی کے لیے کافی اہم ہے۔”
ٹرمپ انتظامیہ نے سن 2018 کے بعد سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نے ان ہتھیاروں کی تعداد بتانے کے سلسلے میں فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔
فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے نیوکلیائی انفارمیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جاری کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا،”شفافیت کی جانب واپسی۔”
روس کے ساتھ تعلقات بھی ایک وجہ
بائیڈن حکومت روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران یہ بات چیت سرد بستے میں چلی گئی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں برس سوئٹزلینڈ میں جب روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تھی تو اس معاملے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔
صدر بائیڈن کی انتظامیہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے پالیسی کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ سن 2022 کے اوائل میں اسے مکمل کرلیا جائے گا۔
اس سال فروری میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر بائیڈن نے یہ واضح کردیا ہے کہ امریکا اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ہی اپنی یہ اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم اور بالآخر بالکل ہی ختم کردیا جائے۔
دنیا میں کتنے جوہری ہتھیار ہیں؟
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق جنوری 2021 تک امریکا کے پاس 5550 جوہری ہتھیار تھے۔ حالانکہ ان میں وہ جوہری ہتھیار شامل نہیں ہے جنہیں ‘ریٹائر‘ کردیا گیا ہے۔
SIPRI کے مطابق روس کے پاس 6255 جوہری ہتھیار ہیں۔ ان کے مقابلے میں چین کے پاس 350، برطانیہ کے پاس 255 اور فرانس کے پاس 290 جوہری ہتھیار ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے علاوہ شمالی کوریا کے پاس بھی جوہری ہتھیار ہیں اور SIPRI کے مطابق ان کی مجموعی تعداد 460 ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C