امریکی انخلا کے بعد پہلی غیر ملکی پرواز سے 200 افراد کابل سے روانہ
👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکی انخلا کے بعد پہلی غیر ملکی پرواز سے 200 افراد کابل سے روانہ
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان سے 30 اگست کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کا انخلا مکمل ہونے کے بعد کابل سے غیر ملکیوں کو لے جانے والی پہلی پرواز میں امریکی شہریوں سمیت تقریباً 200 مسافر دارالحکومت سے روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق دوحہ کے لیے پرواز ایسے موقع پر روانہ ہوئی جب طالبان کی کابل پر قبضے اور اشرف غنی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں جنگجوؤں کی جانب اقتدار کی منتقلی جاری ہے۔
VIDEO: Passengers from Kabul flight disembark in Doha.
Passengers onboard a Qatar Airways plane from Kabul disembark at Hamad International Airport in Doha, the first flight out of the Afghan capital since a US-led evacuation ended pic.twitter.com/BkRm16voLl
— AFP News Agency (@AFP) September 10, 2021
جمعرات کی دوپہر کو قطر ایئرویز کی پرواز تقریباً 200 مسافروں کو لے کر کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، یہ امریکی انخلا کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے ملک چھوڑنے کے بعد پہلی غیر ملکی پرواز تھی۔
افغانستان اور امریکا کی دوہری شہریت رکھنے اور اہلخانہ کے ہمراہ روانہ ہونے کا انتظار کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے انہیں صبح کال آئی اور کہا گیا کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے کہا کہ ‘ہم امریکی محکمہ خارجہ سے رابطے میں تھے، انہوں نے مجھے آج صبح کال کی اور ایئرپورٹ جانے کا کہا’۔
طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہریوں کے لیے ایئرپورٹ خوف کی علامت بن گیا ہے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے آخری مراحل میں روزانہ ہزاروں شہری اس کے گیٹوں پر جمع ہوجاتے تھے اور کچھ نے جہازوں سے لٹک کر ملک چھوڑنے کی بھی کوشش کی۔
26 اگست کو ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حملے کی ذمہ داری ‘داعش’ کے مقامی چیپٹر نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
الجزیرہ پر نشر ہونے والی فوٹیج میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت خاندانوں کو سوٹ کیسز کے ہمراہ ایئرپورٹ پر انتظار کرتے دیکھا گیا۔
ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا قطر کے علاوہ کسی دوسرے ملک نے بھی اس ایئرلفٹ کا انتظام کرنے میں کوئی کردار ادا کیا۔
قطر نے حالیہ سالوں میں طالبان اور عالمی برادری کے درمیان مرکزی ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور طالبان کے قبضے کے بعد امریکا سمیت متعدد ممالک نے اپنے سفارتخانے کابل سے دوحہ منتقل کر لیے ہیں۔
ایک کینیڈین شخص نے چینل کو بتایا کہ ‘ہم قطریوں کے بہت شکر گزار ہیں’۔
قطر کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مطلق القہطانی نے اسے ایئرپورٹ کے لیے ‘تاریخی دن’ قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C