19/September/2021

انڈونیشین سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین کا سربراہ ہلاک

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
انڈونیشین سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین کا سربراہ ہلاک

انڈونیشین سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین کا سربراہ ہلاک

جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا میں ملک کے مطلوب ترین عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ عسکریت پسند ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین (ایم آئی ٹی) نامی جہادی گروہ کا سربراہ تھا اور اس تنظیم کی وابستگی داعش سے بھی تھی۔

جاری ہونے والے بیان کے مطابق علی کلورا پولیس اور فوج کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سولاویسی جزیرے کے ایک گاؤں میں مارا گیا ہے۔ اسی طرح ہلاک ہونے والے ایک دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جاکا رمضان کے نام سے کی گئی ہے۔

علی کلورا ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین کے سربراہ اس وقت بنے تھے، جب سن دو ہزار سولہ میں اس تنظیم کے سابق لیڈر سانتوسو کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C