10/January/2026

ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکہ مدد کیلئے تیار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

👁️ 197 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکہ مدد کیلئے تیار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکہ مدد کیلئے تیار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’ایران آزادی چاہتا ہے اور شاید پہلے سے کہیں زیادہ۔ امریکہ ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔‘

 

ٹرمپ نے گزشتہ آٹھ روز کے دوران کئی بار کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین پر تشدد کرتی رہی اور انھیں قتل کیا جاتا رہا تو امریکہ ان کی حمایت کے لیے آئے گا۔

 

امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ کہ جب عمان کے وزیر خارجہ بدر بوسعیدی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

 

اس سے قبل دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس کے دوران عباس عراقچی نے عمان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہر ملک کے داخلی معاملات اسی ملک سے متعلق ہیں اور کسی فریق کو حق نہیں کہ وہ دوسرے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کرے یا ان پر فیصلہ مسلط کرے۔‘

 

انھوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا عمان امریکہ کا پیغام ایران تک پہنچا رہا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ عمان کئی دہائیوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرتا رہا ہے اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے پیغامات ایک دوسرے تک پہنچاتا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C