ایران حملے جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی، مجتبیٰ خامنہ ای
👁️ 159 بار دیکھا گیا
ایران حملے جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی، مجتبیٰ خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ ایران خلیجی عرب ہمسایہ ممالک پر اپنے حملے جاری رکھے گا اور اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کرے گا۔
اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں کی ابتدا میں ہی مارے جانے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے اور چھپن سالہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای جن کے بارے میں اسرائیل کو شبہ ہے کہ وہ جنگ کے ابتدائی حملوں میں زخمی ہو گئے تھے۔ مجتبیٰ خامنہ ای ٹی وی پر خود ظاہر نہیں ہوئے بلکہ ان کا بیان سرکاری ٹی وی کے ایک نیوز اینکر نے پڑھ کر سنایا۔
اس بیان میں موجودہ جنگ میں مارے جانے والوں کا بدلہ لینے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا، جن میں بچیوں کے ایک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے 165 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا، ’’ہم اپنے بچوں کے خون کے معاملے میں خاص طور پر حساس ہیں۔‘‘
اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایران اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، جس نے عالمی توانائی کی فراہمی، بین الاقوامی سفر اور خلیجی عرب ممالک میں نسبتاً موجود سلامتی کے احساس کو متاثر کیا ہے۔ اس جنگ نے ایران کی قیادت، فوج اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق جنگ کے پہلے دن جنوبی ایران پر ایک حملے میں ایک پرائمری اسکول کی تقریباً 170 طالبات ہلاک ہوئیں۔ امریکی میڈیا کی تحقیق کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری امریکی فوج پر عائد ہوتی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے اولین پبلک بیان میں دفاع کی ضرورت پر بھی زور دیا اور عوام سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دباؤ کو بھی جاری رکھنا چاہیے۔ ہم دشمن سے ہرجانہ طلب کریں گے۔‘‘
یہ وہ سمندری راستہ ہے جہاں سے عام طور پر دنیا کے تقریباً ایک چوتھائی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بدلے میں ایران کے انتقام کا ’’ایک محدود حصہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے، لیکن جب تک یہ مکمل نہیں ہو جاتا، یہ معاملہ ہماری ترجیحات میں شامل رہے گا۔‘‘
ایران نے جمعرات کو خلیجی توانائی کے اہداف پر حملوں کی نئی لہر شروع کی، جس کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ یہ بحران تاریخ میں توانائی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’بطور صدر میرے لیے اس سے کہیں زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایران جیسی شر پسند ریاست کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے اور مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3511 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C