ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ سمیت 7 اعلیٰ کمانڈر ہلاک
👁️ 251 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ سمیت 7 اعلیٰ کمانڈر ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ ہلاک ہو گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وہ اپنے گھر میں ہلاک ہوئیں۔ اس سے قبل ایرانی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ منصورہ کوما میں ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ کی بیٹی، نواسی اور ایک داماد کی موت کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے۔
ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا خاندان ان کی اہلیہ، چار بیٹے اور دو بیٹیوں پر مشتمل ہے۔
ایران کے سات اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق
ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی نے پہلی بار مسلح افواج کے سات کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔
اسرائیلی اور امریکی حملوں میں مارے جانے والے کمانڈروں بریگیڈیئر جنرل محمد شیرازی، دفترِ کمانڈر ان چیف کے سربراہ، بریگیڈیئر جنرل صالح اسدی، مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے انٹیلیجنس کے نائب، میجر جنرل (ایئر فورس) پائلٹ محسن درہباغی، مسلح افواج کے لاجسٹکس اور سپورٹ کے نائب، بریگیڈیئر جنرل اکبر ابراہیم زادہ، دفترِ کمانڈر ان چیف کے نائب سربراہ، بریگیڈیئر جنرل غلام رضا رضائیان، فراجا (قانون نافذ کرنے والی کمانڈ) کے انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے سربراہ، بریگیڈیئر جنرل بہرام حسینی مطلق، منصوبہ بندی اور آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ، مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے آپریشنز کے نائب، بریگیڈیئر جنرل حسن علی تاجک، مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C