باجوڑ میں 2 دھماکے، 3 افراد ہلاک، 2 افراد زخمی، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں 2 دھماکے، 3 افراد ہلاک، 2 افراد زخمی، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک دن میں دو دھماکے ہوئے، اس دوران تین افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں پہلا دھماکہ مامینزو میں ہوا جس میں سبز علی خان نامی شخص شدید زخمی ہوا، زخمی سبز علی کو فوری طبی امداد کیلئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1727307534057570725?t=qveeqoZXAyxh2RYlWOc0Cw&s=19
ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دوسرا دھماکہ ہوا، جس میں عبد الستار نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ نیاز مین، ابراہیم اور مندرو حاجی شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی صحافی بلال یاسر کا کہنا ہے کہ حاجی ستار خان کے بعد ان کے زخمی ساتھی حاجی ابراہیم بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
باجوڑ ، ڈمہ ڈولہ ماموند بم دھماکے ایک اور زخمی چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئ ۔ حاجی ستار خان کے بعد ان کے زخمی ساتھی حاجی ابراہیم بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ #باجوڑ_کو_امن_دو pic.twitter.com/mACzfZGiMj
— Bilal Yasir (@BilalYasirBjr) November 22, 2023
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بم کو راستے میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
عبد الستار جنازے سے واپس آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ عبد الستار کے بیٹے مولانا عبد السلام کو چند عرصہ قبل بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔
عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے اِن دھماکوں کی ذمہ دری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران خودلش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C