بالاچ بلوچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بالاچ بلوچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گرد بالاچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق رواں سال بلوچستان لیبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لیبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے تربت میں 158 دہشتگردانہ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں 66 افراد ہلاک جبکہ 30 سےزائد زخمی ہوئے، سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایک ماہ میں 8 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 20 نومبر کو انتہائی مطلوب دہشتگرد ’بالاچ ولد مولا بخش‘ کی گرفتاری اس کی کڑی ہے،گرفتاری کے وقت دہشتگرد بالاچ بلوچ سے 5 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا، یہ بارودی مواد تربت میں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا، دہشتگرد بالاچ کی نشاندہی پرپسنی کے قریب خفیہ آپریشن کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران مزید دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد بالاچ مارا گیا، دوران تفتیش بالاچ نے بی ایل اے میں شمولیت اور ٹریننگ سے متعلق تمام تفصیلات بھی بتائیں، دہشتگرد بالاچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، دہشتگرد بالاچ نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 9 دسمبر کو سی ٹی ڈی کے مبینہ آپریشن میں مارے جانے والے نوجوان بالاچ بلوچ کے ورثا کی مدعیت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت کے احکامات پر سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو دستیاب مقدمے کی کاپی کے مطابق تربت سٹی پولیس اسٹیشن میں مقتول کے والد مولابخش کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے بیٹے کو 29 اکتوبر 2023 کی رات نامعلوم افراد نے اٹھا کر لے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے تھے اور اسے حبس بے جا میں رکھا اور پھر 20 نومبر 2023 کو میرے بیٹے کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ تربت میں مقدمہ درج کیا گیا جس پر 21 نومبر 2023 کو تفتیشی افسر نے سیشن جج سے 10 دن کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ میرا بیٹا سی ٹی ڈی کی زیر حراست جوڈیشل ریمانڈ میں تھا اور جعلی پولیس مقابلے میں تین دیگر افراد کے ہمراہ قتل کردیا گیا لہٰذا سی ٹی ڈی کے ریجنل آفیسر، تفتیشی افسر، ایس ای او اور لاک اپ انچارج کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان نے بالاچ مولا بخش کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری فشریز عمران گچکی کو تبدیل کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات نور احمد پرکانی کو سربراہ مقرر کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کیچ، ایس ایس پی گوادر اور لواحقین کی تجویز پر کسی ایک شخص کو رکن نامزد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
07/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل گرنے کی اطلاعات، بندر خمیر میں بھی دھماکوں کی آوازیں
07/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
06/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
06/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشتگرد گرفتار
06/November/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا
06/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26445 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15676 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11979 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9343 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7595 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5594 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C