بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 مزدور زخمی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 مزدور زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعرات کے روز ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شرپسندوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) خاتن چوک کے نزدیک ایک موٹر بائیک میں نصب کر رکھی تھی۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) خضدار طارق خلجی نے بتایا کہ جب مزدوروں کو خضدار سے نال لے جانے والی گاڑی چوک کے نزدیک پہنچی تو دھماکا خیز ڈیوائس پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت شمس الرحمٰن نوراللہ، رحمت اللہ اور قاصد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تھا، دھماکے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
بعدازاں پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
07/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل گرنے کی اطلاعات، بندر خمیر میں بھی دھماکوں کی آوازیں
07/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
06/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
06/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشتگرد گرفتار
06/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا
06/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26446 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15677 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11980 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9343 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7596 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5595 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C