بلوچستان میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں 139 اہلکاروں سمیت 330 افراد ہلاک، 467 زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں 139 اہلکاروں سمیت 330 افراد ہلاک، 467 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں دو ہزار تئیس میں عام شہریوں، پولیس اور ایف سی سمیت سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران 139 اہلکاروں سمیت تین سو تیس افراد مارے گئے جبکہ 4 سو ستاسٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سال 2023 بھی بلوچستان میں پولیس، ایف سی اور شہریوں کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ایک سو انتالیس اہلکاروں سمیت 330 افراد کو خودکش حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ چار سو ستاسٹھ افراد زخمی ہوئے ان میں ایک سوچوہتر اہلکار شامل ہیں۔
14 ستمبر کو مستونگ میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں حافظ حمداللہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے بعد میں زخمی بس ڈرائیور دم توڑ گیا۔ 29 ستمبر کو مستونگ میں ہی عید میلادالنبی کے جلوس میں خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی محمد نواز گشگوری سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ 3 نومبر کو فورسز پر سب سے ہولناک حملہ پسنی کے قریب ہوا۔ جس میں سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار ہلاک ہوئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف 90 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جس میں 106 دہشت گرد گرفتار ہوئے، دہشتگردوں کے قبضے سے 1100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 48 عدد دستی بم، 4 عدد خودکش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C