بھارتی معاونت سے دہشت گرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بھارتی معاونت سے دہشت گرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشتگردی کے لیے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی معاونت سے دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ ہفتے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے، خطوط میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر شدید تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مذید تفصیلات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا بھارت کا اغوا اور دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشتگردی کا نشانہ رہا ہے، بھارت کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادھو کا پاکستان میں گرفتار ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں، امید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1931 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C