26/January/2022

بھارتی کشمیر میں دستی بم حملہ، پولیس انسپکٹر سمیت 8 شہری زخمی

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی کشمیر میں دستی بم حملہ، پولیس انسپکٹر سمیت 8 شہری زخمی

بھارتی کشمیر میں دستی بم حملہ، پولیس انسپکٹر سمیت 8 شہری زخمی

سرینگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دیگر 8 شہری زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس اور پولیس قافلے پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔

گرنیڈ حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا جس میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملٹری ہسپتال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر سمیت 8 افراد زخمیوں کو لایا گیا۔

زخمیوں میں پولیس انسپکٹر تنویر حسین
جبکہ عام شہریوں میں امتیاز احمد، غوث الدیں، ظہور احمد لون، محمد شفیع بھٹ، تنویرا بی بی، عصمت بی بی، سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس افسر سیمت دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C