جنوبی وزیرستان میں دھماکا، حکومت کے حامی قبائلی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، حکومت کے حامی قبائلی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ایک بم حملے میں طالبان مخالف ایک قبائلی رہنما انکے بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1727376869325259006?t=_w7_nEYcCmu07f9xMrLXxA&s=19
جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک دکان میں ہونیوالے بم دھماکے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما و صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک اسلم وزیر اپنے جوان بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ملک اسلم وزیر اور ان کا بیٹا، ایک گن مین اور ایک دکاندار شامل ہیں۔
ملک اسلم نور وزیر کا تعلق غنی خیل قبیلے سے تھا اور وہ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ملک اسلم وزیر حکومت کے حامی قبائلی سردار تھے اور وہ وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف بنائے گئے لشکر کے سربراہ بھی تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اسلم وزیر علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔
حکومت کے لئے غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے انہیں شدت پسندوں کی جانب سے کئی بار نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کی ہمت اور شجاعت کی وجہ سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
قبائلی رہنما پر بم حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C