خامنہ ای ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ؛ ایران کے حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی
👁️ 266 بار دیکھا گیا
خامنہ ای ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ؛ ایران کے حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عسکری مہم اور لڑائی میں اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں، جو اس تنازعے میں اولین امریکی فوجی ہلاکتیں ہیں۔ اسی دوران ایران نے اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اہداف پر حملے وسیع کر دیے ہیں۔
امریکہ کی طرف سے اس کے اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تازہ ترین فوجی تصادم میں ان امریکی ہلاکتوں کی تصدیق ایسے وقت پر کی گئی ہے، جب اتوار یکم مارچ کے دن ایران نے یہ تصدیق کر دی کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایک اسرائیلی حملے میں کئی دیگر انتہائی سرکردہ ایرانی شخصیات کے ساتھ مارے گئے ہیں۔
خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ایران نے اسرائیل پر اور خطے میں امریکی فوجی اہداف پر اپنے راکٹ اور میزائل حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔
دریں اثناء امریکہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں میں شریک اس کے تین فوجی مارے گئے اور متعدد دیگر زخمی ہو گئیے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی فضائی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ نے ایک ایرانی بحری جہاز کو بھی خلیج عمان میں نشانہ بنایا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا، ’’یہ ایرانی بحری جہاز اب ڈوبتا ہوا خلیج عمان کے پانیوں کی تہہ کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C