راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سے ملنے والے مشکوک بیگ سے ہائی پوٹینشل دھماکا خیز مواد برآمد
👁️ 52 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سے ملنے والے مشکوک بیگ سے ہائی پوٹینشل دھماکا خیز مواد برآمد
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے گورکھپور کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر گورکھپور کے قریب سے ملا مشکوک بیگ بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ میں مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس تھی جو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک ڈیوائس دھماکا خیز ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے مشکوک ڈیوائس کا معائنہ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔
ڈیوائس میں ہائی پوٹینشل دھماکا خیز مواد ہونے کا انکشاف
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈیوائس میں ہائی پوٹینشل دھماکا خیز مواد بھرا ہوا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام نے بتایا گیا کہ بیگ میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اور کچھ تاریں موجود تھیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کی جانب سے دھماکا خیز ڈیوائس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس میں 15 سو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد موجود ہے، ڈیوائس کو ماہرین کی ٹیم نے مکمل ناکارہ بنا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، گورکھ پور کی ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی سی ٹی ڈی کی دھماکا خیز مواد سے متعلق مقامی افراد سے پوچھ گچھ اور چھان بین جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C