10/October/2021

روس میں مسافر بردار جہاز گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

👁️ 95 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس میں مسافر بردار جہاز گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

روس میں مسافر بردار جہاز گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جبکہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روسی حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جو پیرا شوٹر تھے تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C