روس کی یوکرین میں پولینڈ کی سرحد کے قریب بمباری، 35 افراد ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
روس کی یوکرین میں پولینڈ کی سرحد کے قریب بمباری، 35 افراد ہلاک
کیف (ڈیلی اردو) روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں پولینڈ کی سرحد کے قریب فضائی حملوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیٹو کے رکن پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 20 میل کے فاصلے پر یوکرین کے شہرلویو کے فوجی اڈے پر روسی کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی وزیردفاع اولیکسی رزنیکوف کے مطابق لیویو کے ملٹری بیس پر روس کی جانب سے 30 میزائل داغے گئے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے امن و سلامتی کے بین الاقوامی مرکز پر حملہ کیا جہاں غیر ملکی فوجی انسٹرکٹر اس سے قبل کام کر چکے ہیں تاہم نیٹو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہاں اتحاد کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
اطلاعات کے مطابق حکام کی جانب سے نیٹو سے یوکرین پر نو فلائی زون بنانے اور فوجی طیارے فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب روس نے پولینڈ کی سرحد کے اتنے قریب مبینہ میزائل حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اتوار کو روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کی ایک مختصر ویڈیو بریفنگ میں اس حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس کا یوکرین پر حملہ مغربی دفاعی اتحاد کے رکن ممالک پر ہوا تو نیٹو اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے گزشتہ روز روس کے خلاف جنگ میں پہلی بار بھاری جانی نقصان کا اعتراف کیا تھا۔
24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔
صدر ولودومیر زیلینسکی کے دارالحکومت کیف میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کی اور تصدیق کی کہ روس کے خلاف جنگ میں 1300 یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C