18/February/2022

سعودی اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بارودی کشتی تباہ کر دی

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بارودی کشتی تباہ کر دی

سعودی اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بارودی کشتی تباہ کر دی

صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں حوثی باغیوں سے بر سرپیکار سعودی اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی کو تباہ کردیا۔

سعودی حکام کے مطابق کشتی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تھی، کشتی یمن کی بندرگارہ حدیدہ سے روانہ ہوئی تھی جسے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے حوثی باغی اس سے پہلے بھی فضائی اور سمندری راستے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر دھماکہ خیز مواد گراتے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حوثیوں باغیوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C