سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقۂ کار اختیار کرنے کا حکم
👁️ 166 بار دیکھا گیا
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقۂ کار اختیار کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقہ کار اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگ رہا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید طریقہ کار اختیار کیا جائے، عدالت میں سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ لاپتہ لڑکی سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے اور رپورٹس جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
وکیل نے کہا کہ ایک شہری کی تلاش کے لیے 16جے آئی ٹیز اور 4 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں، عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتہ لڑکی کا جن نمبرز سے رابطہ تھا ان کی جانچ جاری ہے۔
عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پولیس، محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9163 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C