سوڈان میں امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
سوڈان میں امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن دستے پر حملے میں ایک پاکستانی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
I, on behalf of Pakistan Mission at the @UN & the Govt of Pakistan, offer my deepest condolences to the family of Lance Naik Adil Jan who left for eternal abode today while on duty.????????????????
Adil Jan was posted at the African Union Hybrid Operation in Darfur.
انا للہ وانا الیہ راجعون pic.twitter.com/Dsri7gso8a— Munir Akram, PR of Pakistan to the UN (@PakistanPR_UN) September 9, 2021
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید لانس نائیک عادل جان کا تعلق فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان سے تھا اور ان کی عمر 38 برس تھی جبکہ وہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ لانس نائیک عادل دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد مین سہولت فراہم کرنے والے یو این مشن کا حصہ تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن اور استحکام کے لیے عالمی مشنز کا حصہ بننے والے اب تک 161 پاکستان پیس کیپر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بننے کی قابل فخر روایات قائم کی ہیں اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی بڑی تعداد امن فوج میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ 1993ء میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعے کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے اندوہناک واقعہ سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ چھ عشروں سے زائد کے عرصے کے دوران اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی فوجیوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C