سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی چوتھی فہرست جاری کردی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی چوتھی فہرست جاری کردی
پشاور + اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشتگردوں کی چوتھی فہرست جاری کردی۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر مقامات پر دہشت گردی میں مطلوب دہشت گردوں کی چوتھی فہرست جاری کردی گئی ہے جن کے سروں کی قیمت ایک کروڑ روپے سے تین لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مزید 152 دہشتگرد مطلوب ہیں جن کے سر کی قیمت مقرر کر کے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ مطلوب دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکی سر کی قیمت 3 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
تیسری فہرست
اس سے قبل 16 اکتوبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کی گئی تھی۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کردی#Terrorism #Terrorists #CTD #Pakistan https://t.co/CDErPVfWDr
— Daily Urdu (@DailyUrduNet) October 15, 2023
سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔
ان دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے، جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشت گرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے، عجب شاہ کی 55 لاکھ روپے، حبیب اللّٰہ، شاکر اللّٰہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سر کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
دہشت گرد کفایت اللّٰہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللّٰہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری فہرست
30 ستمبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری پر 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کردی#MustWanted #TTP #CTD #ISKP #KhyberPakhtunkhwa #Pakistan https://t.co/z9l7WXexfI
— Daily Urdu (@DailyUrduNet) September 30, 2023
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی دوسری فہرست میں دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، مطلوب دہشت گردوں میں 15 کا تعلق ضلع بنوں، 13 کا تعلق لکی مروت جبکہ دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
پہلی فہرست
29 ستمبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔
خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی نے 135 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی#CTD #KhyberPakhtunkhwa #Pakistan https://t.co/BWzgEqLLjb
— Daily Urdu (@DailyUrduNet) September 28, 2023
سی ٹی ڈی پہلے فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت تین لاکھ سے دس کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
مطلوب دہشتگردوں میں جلال الدین، محمد آصف خان، آصف صدیقی، محمد فیاض، انعام قاری، الطاف حسین اور محمد رضوان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد شہکاردن بھٹی، واجد خان، نیاز محمد، نقاب خان، کلیم خان، زارف سعید، یاسر الیاس، محمد کاشف کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد حمزہ علی، عالم زیب، مفتی سجاد، عزیر الرحمان اور عمران سطار کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمزہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، محمد عمران کی پانچ کروڑ جبکہ عزیر الرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 198 ٹیرر فنانسنگ کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیسز میں 777 ملزمان نامزد ہوئے اور 133 کیسز میں نامزد 245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے زیادہ 147 گرفتاریاں پشاور ریجن ون میں ہوئیں اور مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کے 15 مالی معاونین ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 19 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26321 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15568 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11854 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9164 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5240 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C