شام میں امریکی فوج کا آپریشن، داعش کے سربراہ 13 ساتھیوں سمیت ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فوج کا آپریشن، داعش کے سربراہ 13 ساتھیوں سمیت ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق شمال مغربی شام میں امریکی سپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
Islamic State terror group leader "taken off the battlefield" during US raid in Syria, US President Biden says https://t.co/sL1GOq8OIb
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) February 3, 2022
ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہماری مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت ہم نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو میدان جنگ میں نشانہ بنایا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن میں شامل تمام امریکہ بحفاظت واپس آ گئے تھے۔
ایک سینیئر امریکی اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ابو ابراہیم القریشی نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ان کے خاندان کا دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی سول ڈیفنس کے طور پر جانے جانے والے وائٹ ہیلمٹس کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے تین بج کر 15 منٹ پر عمارت میں داخل ہوئے جس میں 13 افراد کی لاشیں بھی شامل تھیں جن میں چھ بچے اور چار خواتین بھی شامل تھیں۔
اس تنظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے ایک زخمی لڑکی سمیت ایک شخص کو بھی بچایا اور انھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال پہنچایا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کو برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے متعدد امریکی ہیلی کاپٹر اس علاقے میں اترے، جو شمالی صوبہ ادلب میں ہے اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں کو وہاں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر گاڑیوں پر نصب بھاری طیارہ شکن بندوقوں سے فائرنگ کی گئی۔
President Biden, Vice President Harris and members of the President’s national security team observe the counterterrorism operation responsible for removing from the battlefield Abu Ibrahim al-Hashimi al-Qurayshi — the leader of ISIS. pic.twitter.com/uhK75WeUme
— The White House (@WhiteHouse) February 3, 2022
ہیلی کاپٹروں کے جانے سے قبل دو گھنٹے تک گولہ باری کی آوازیں سنی گئیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چھاپہ شمال مغربی شام میں امریکی سپیشل فورسز کی سب سے بڑی کارروائی ہے جبکہ قریشی کے پیش رو ابوبکر البغدادی اکتوبر سنہ 2019 میں عطمہ سے صرف 16 کلومیٹر دور ایک ٹھکانے پر چھاپے میں مارے گئے تھے۔
یہ خطہ جہادی گروپوں اور ترکی کے حمایت یافتہ باغی دھڑوں کا گڑھ ہے جو آئی ایس کے سخت حریف ہیں۔
ایک سینیئر امریکی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ‘ہم فی الحال اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ویسی ہی بزدلانہ عمل دہرایا گیا ہے جو ہم نے سنہ 2019 کے آپریشن کے دوران دیکھی تھی جس میں بغدادی کو ہلاک کیا گیا تھا۔‘
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں کو سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا اور انھیں گاڑیوں پر نصب بھاری طیارہ شکن اسلحے کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ہیلی کاپٹروں کی واپسی سے دو گھنٹے پہلے تک گولیوں اور شیلنگ کی آواز سنائی دیتی رہی۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث وہیں چھوڑ کر آنا پڑا اور بعد میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں اسے تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ملبے کی تصاویر بھی آن لائن پوسٹ کی گئی تھیں۔
While *a lot* remains unclear, if this was a Huras al-Din target, then an operation of this scale (& duration: 1hr+ now), it'd almost certainly be one of the U.S. most wanted #AlQaeda veterans:
– Samir Hijazi (Abu Hamam al-Suri)
– Abu Abd al-Karim al-Masri
– Sami al-Oraydi pic.twitter.com/H6uw1WxS1q— Charles Lister (@Charles_Lister) February 2, 2022
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں جتنے بھی امریکی شریک تھے وہ تمام آپریشن کے بعد بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ آپریشن ‘امریکی عوام، اس کے اتحادیوں اور دنیا بھر کے لیے ایک محفوظ جگہ بنا دے گا۔’
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگار نے اس دو منزلہ گھر جو بظاہر اس حملے کا نشانہ بنے تھے، کا دورہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کا جائزہ لینے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں شدید لڑائی ہوئی تھی۔ دیواروں پر خون کے دھبے بھی ہیں، کھڑکیوں کے فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، چھت پر گولیوں کے نشانات ہیں اور اس کا کچھ حصہ منہدم بھی ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C