06/March/2021

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کی گئی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان پاکستان کے تین کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق، خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور اور کمانڈر عبدالانیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا۔کارروائی میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ دہشت گرد 2009 سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگر میوں میں ملوث رہے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C