22/May/2021

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاکستانی فوجی ہلاک

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاکستانی فوجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے بارڈر پر فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان افغانستان کو مسلسل پاک افغان بارڈر پر مینجمنٹ بہتر کرنے کا کہتا چلا آرہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 مئی کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن فہیم سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C