غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر فضائی بمباری کی ہے جس میں دو عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی، فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے ٹریننگ سینٹر تھے۔
اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں فضائی کارروائی کی اور حماس کے ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا۔
اسرائیل غزہ پر حملے کا جواز ہمیشہ سے حماس کے آتش گیر غباروں یا پھر راکٹ حملوں کو قرار دیتا آیا ہے تاہم وہ اپنے دعوے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی جیل سے کموڈ کے راستے سرنگ بناکر فلسطینی رہنماؤں کے نکلنے کے بعد سے اسرائیلی فورسز میں غصہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار فضائی حملے کرکے کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی 11 روز کی مسلسل بمباری کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی میں جنگ بندی ہوگئی تھی۔ اس بمباری میں 250 فلسطینی اور 13 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C