لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے احمد زئی میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات پولیس پوسٹ پر حملہ کر دیا، حملے کو ناکام بنانے میں علاقے کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کی بھرپور مدد کی اور دہشت گرد بھاگ گئے۔
لکی مروت میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف صف آراء ہیں، گزشتہ رات احمد زئی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم اطلاع ملتے ہی علاقے کے عوام پولیس اہلکاروں کی بھرپور مدد کو پہنچ گئے۔
احمد زئی پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 7 سے 8 دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جو لکی مروت اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگرد کاروائیوں کی غرض سے نقل وحرکت کر رہے تھے۔
جدید نگرانی کے آلات سے لیس پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کو فوراً نشانہ بنایا اور عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشتگردوں سے لڑائی کی، جس پر تمام دہشت گرد بھاگ گئے۔
خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد میں حالیہ اضافہ سے پولیس اہلکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور عوام کا بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عملی طور پر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، دہشت گرد گیدڑ کی طرح حملہ کرتے ہیں، اگر ہمت ہیں تو میدان میں مقابلہ کریں، ہم تیار ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی سر زمین کے لیے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں، نہتے عوام کو نشانہ بنانے اور بھتہ خوری والے خوارج کا وجود ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر علاقہ میں دیرپا امن کے قیام کے لئے ہرحد تک جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7448 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C