نائجیریا: بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
نائجیریا: بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
ابوجا (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) مغربی افریقہ میں سرگرم جہادی گروپ داعش نے دعوی کیا ہے کہ بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے گزشتہ ماہ دھماکا خیز مواد سے خود کو ہلاک کر لیا۔
#BREAKING Boko Haram leader is dead, rival ISWAP confirms pic.twitter.com/BljV2kyer6
— AFP News Agency (@AFP) June 6, 2021
مغربی افریقہ میں سرگرم شدت پسند اسلامی تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرونس’ (آئی ایس ڈبلیو اے پی) نے چھ جون اتوار کے روز جاری کردہ اپنی ایک تازہ آڈیو میں دعوی کیا کہ جہادی گروپ بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے اس کے ساتھ لڑائی کے دوران خود ہی اپنی جان لے لی۔
The leader of the Nigerian Islamist militant group Boko Haram is dead, a rival militant group said in an audio recording heard by Reuters https://t.co/istl5Ov5a0 pic.twitter.com/j07mnhg95g
— Reuters (@Reuters) June 7, 2021
آئی ایس ڈبلیو اے پی نے اپنی آڈیو ریکارڈنگ خبر رساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی کے ساتھ شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ کیسے ابوبکر نے خود اپنے آپ کو ہلاک کر لیا۔ اس میں تنظیم کے رہنما ابو مصعب البرانوی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ شیکاؤ نے ایک دھماکہ خیز خود کش بیلٹ پہن رکھی تھی اور آٹھ مئی کے روز اسی بیلٹ کو اڑا کر اپنی جان لے لی۔
اس آڈیو بیان کے مطابق، ”شیکاؤ نے دنیا میں ذلیل ہونے کے بجائے آخرت میں ذلیل ہونے کو ترجیح دی۔ اللّہ نے انہیں جنت میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔”
اس آڈیو میں یہ تفصیل بھی بیان کی گئی ہے کہ آئی ایس ڈبلیو اے پی نے کس طرح سامبیسا کے جنگلوں میں بوکو حرام کے قائد کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے چھاپہ ماروں کو وہاں تک بھیجا جنہوں نے ابو بکر شیکاؤ کو اپنی رہائش گاہ میں بیٹھے پا یا اور پھر شدید لڑائی شروع ہوئی۔ اس کے مطابق، ”وہاں سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے اور پھر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے، وہ جنگلوں میں بھی پانچ روز تک چھپے رہنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے جنگجو ان کا تعاقب کر تے رہے اور بالآخر پانچ روز بعد ان کا پتہ لگانے میں کامیابی مل گئی۔”
ڈی ڈبلیو آزادانہ طور پر اب تک آئی ایس ڈبلیو اے پی کے ان دعووں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے اور نا ہی اس جہادی تنظیم نے اپنے دعوے میں کوئی ثبوت فراہم کیا۔ بوکو حرام نے بھی اپنے رہنما ابو بکر شیکاؤ کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ابوبکر شیکاؤ نے بوکو حرام کو کافی مضبوط کیا
ابو بکر شیکاؤ سے پہلے تک بوکو حرام ایک چھوٹی سی جہادی تنظیم تھی جسے انہوں نے بڑی محنت سے ایک بڑی شدت پسند جنگجو تنظیم میں بدل دیا جو پورے شمالی نائجیریا میں بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ قتل و غارت گری اور اغوا جیسی کارروائیوں میں بھی کافی سرگرم رہی ہے۔
مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق اس تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تقریباً 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے لگ بھگ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔
آئی ایس ڈبلیو اے پی بھی ایک وقت بوکو حرام کا ہی حصہ تھی تاہم اس کے ایک گروپ نے پانچ برس قبل اس سے الگ ہو کر جہادی تنظیم داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔ دونوں میں اختلافات کی اہم وجہ یہ تھی کہ بوکو حرام خواتین خود کش بمباروں کو اپنے مخالف مسلم شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کرتی تھی۔ آئی ایس ڈبلیو اے پی کو اس حکمت عملی پر مذہبی اور نظریاتی اختلافات تھا اسی وجہ سے دونوں الگ ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C