نائیجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں 30 افراد ہلاک، 7 دیہات نذرِ آتش
👁️ 215 بار دیکھا گیا
نائیجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں 30 افراد ہلاک، 7 دیہات نذرِ آتش
ابوجا (ڈیلی اردو)نائجیریا میں جہادیوں کے حملوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 7 دیہات نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ شمال مغربی نائیجیریا میں جنگجوؤں نے سات دیہاتوں کو نذرِ آتش اور درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان بشیر عثمان کے مطابق لکوراوا گروپ کے ارکان نے بدھ کو دوپہر تقریباً 1:15 بجے مامونو، کانزو اور دیگر پانچ دیہاتوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا، ’’جب مامونو، اواساکا، ٹُنگن تسوہو، مکانگارا، کانزو، گورون نائڈل اور دان مائی آگو کے رہائشیوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہو کر مزاحمت کی تو درجنوں افراد مارے گئے۔‘‘
اے ایف پی کی جانب سے دیکھی گئی ایک سکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہادیوں نے ’’30 سے زائد دیہاتیوں‘‘ کو ہلاک کیا گیا ہے۔
بشیر عثمان نے مزید بتایا کہ حملہ آور ’’کچھ مویشی بھی ہانک کر لے گئے۔‘‘ پولیس، فوجی دستے اور مقامی ملیشیا کو فوری طور پر علاقے میں بھیج دیا گیا۔
یہ حملے اس کے چند دن بعد ہوئے جب ریاست میں یونیسکو کی فہرست میں شامل ارگنگو فشنگ فیسٹیول منعقد ہوا تھا، جو اُس اروَہ علاقے سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں یہ حملے ہوئے۔
لکوراوا گروپ کو ریاست کے شمالی حصے اور پڑوسی سوکوٹو ریاست میں کمیونٹیز پر ہونے والے متعدد حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C