ٹانک میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1723289162286354467?t=ZYrlhZzYnL8jldTTINsdRw&s=19
ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کو بتایا کہ ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاوں شاہ نور میں موجود تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم ہلاک ہوگئے۔
حملے میں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام، ریاض اشفاق، وفاق اور ہدایت زخمی ہوئے جن کو زخمی حالات میں ٹانک ہسپتال لایا گیا جن میں سے 3 شدید زخمیوں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام اور ریاض کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1723388977791811731?t=9wNuBFF5tTJ0lO1RsOmt4g&s=19
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور حملہ اوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
دوسری جانب ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ڈی پی او آفس ٹانک میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ نماز جنازہ میں سول، عسکری اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اہلکاروں کو سلامی پیش کی، گاؤں شاہ نور میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب گل اور محمد عالم شامل ہیں، حملے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C