ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کمسن بچے ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کمسن بچے ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا
ٹانک (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد سے ایک کلاشنکوف، 9 عدد میگزینز، 2 عدد دستی بم، گولہ بارود اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوگیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1727698535997682089?t=TqAMVaonPVE08SQ0WaKU5Q&s=19
سیکورٹی فورسز اور ٹانک پولیس گاؤں اعظم آباد کی حدود میں خفیہ اطلاع پر علاقے میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں جا رہے تھے جب نندور تا اعظم آباد روڈ کے قریب پہنچے تو نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر سیکورٹی فورسز اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو کم عمر سویلین بچے زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاک شدہ نامعلوم دہشت گرد کی لاش کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکر کو قتل کر دیا۔ پولیو ورکر کی شناخت حسن طواب کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے اس کوگھر سے باہر بلایا اور گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C