ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 14 اور 15 نومبر کی رات ٹانک کے عام علاقے کری مچن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔
گزشتہ ماہ ضلع ٹانک کے علاقے پیزو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ شہریوں، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے رواں سال جون میں شمالی وزیرستان اور ٹانک میں علیحدہ علیحدہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ شرپسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9163 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C