ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات: ایران کا جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام زیر بحث
👁️ 177 بار دیکھا گیا
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات: ایران کا جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام زیر بحث
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو بدھ کے روز واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف آئندہ مذاکرات میں سخت مؤقف اپنانے پر زور دیں گے۔
یہ ملاقات ٹرمپ کے ایک سال قبل دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ میں دونوں رہنماؤں کی چھٹی ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل وہ اکتوبر میں یروشلم میں بھی ملے تھے، جب ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چند روز قبل ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بات چیت ہوئی، جس کے بعد ٹرمپ نے مذاکرات کے ایک اور دور کا عندیہ دیا۔
اسی دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں آبادکاروں کو فلسطینی مالکان سے براہ راست زمین خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات میں مغربی کنارے کا معاملہ زیر بحث آئے گا یا نہیں، حالانکہ ٹرمپ ماضی میں اس علاقے کے الحاق کی مخالفت کر چکے ہیں۔
نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق وہ ٹرمپ سے گفتگو میں ایران کے جوہری پروگرام بلکہ میزائلوں کے ذخیرے پر اسرائیل کے تحفظات کو اجاگر کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں تہران کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام پر پابندیاں اور ایران کی جانب سے مسلح علاقائی اتحادیوں کی حمایت کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔
اب تک ایران نے امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے سے آگے بات چیت کے دائرہ کار کو بڑھانے سے انکار کیا ہے، اگرچہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مسلح گروہوں کی حمایت بھی مذاکرات کا حصہ بنے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی گزشتہ سال جون میں ایک غیر معمولی جنگ کے دوران عروج پر پہنچی، جس کے بعد سے اسرائیلی حکام مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں جوہری پروگرام کے مقابلے میں بڑا اور الگ نوعیت کا خطرہ ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران بہت کم پیشگی انتباہ کے ساتھ اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے اور طویل تنازعہ میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو مفلوج کر سکتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز خبردار کیا کہ نیتن یاہو کا دورہ سفارت کاری پر ''تباہ کن‘‘ اثر ڈالے گا اور خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے حوالے سے نہایت محتاط ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر گائے زیو کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اتنے پرجوش نہیں جتنا وہ چاہتے ہیں۔
زیو کے مطابق نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ ٹرمپ اس بات کو تسلیم کریں کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے لیے ایک سرخ لکیر ہیں اور انہیں کسی بھی جوہری معاہدے میں شامل کیا جانا چاہیے۔
جیو پولیٹیکل تجزیہ کار مائیکل ہورووٹز کے مطابق نیتن یاہو کا حتمی مقصد واضح ہے: ایران میں حکومت کی تبدیلی یا کم از کم جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ۔
اکتوبر 2024 میں ایران نے حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر تقریباً 200 میزائل داغے تھے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں غزہ جنگ کے دوران ایران نے پہلی بار براہ راست ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا، جو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے ردعمل میں تھا، جس کا الزام تہران نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C