ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی
شارجہ (ڈیلی اردو) ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
South Africa fail to qualify for the semis despite clinching a thriller against England in Sharjah. #ENGvSA report ???? #T20WorldCup https://t.co/iTc33Lrgcr
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 6, 2021
شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
England have won the toss and elected to field in Sharjah ???? #T20WorldCup | #ENGvSA | https://t.co/6dJhtSmrKi pic.twitter.com/2sO3bZ65Or
— ICC (@ICC) November 6, 2021
جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی 20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر جیسن روئے 20 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
جوز بٹلر اور معین علی نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر بٹلر کی 26 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ بیئراسٹو بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے جس کے سبب انگلینڈ کی ٹیم 59 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔
اس مرحلے پر معین علی کا ساتھ دینے ڈیوڈ ملان آئے اور دونوں ہی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز کی شراکت قائم کی، معین 27 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی وکٹ بن گئے۔
نئے بلے باز لیام لیونگسٹن نے نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ ملر کر اسکور کو 145 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر ملان 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے۔
لیام لیونگسٹن نے ایک ہی اوور میں لگیسو ربادا کو تین چھکے لگا کر انگلینڈ کی ہدف تک رسائی کی امیدیں روشن کر دیں لیکن کگیسو ربادا نے اننگز کے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔
Congratulations Kagiso Rabada on adding a #T20WorldCup hat-trick to your list of achievements#BePartOfIt pic.twitter.com/EDF8YlGIkK
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 6, 2021
انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پہلی تین گیندوں پر کرس ووکس، اوئن مورگن اور کرس جورڈن بڑے شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے اور ربادا نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔
انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ نے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔
تاہم اس میچ میں فتح کے باوجود پروٹیز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔
جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131 رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا تھا۔
وین ڈر ڈوسن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C